قومی خبریں

این سی بی اور ممبئی پولیس نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف بدعنوانی کی جانچ شروع کی

بدھ کی دوپہر این سی بی ٹیم ممبئی پہنچ گئی اور بتایا جا رہا ہے کہ اس نے جانچ کے لیے آزاد گواہ پربھاکر سیل کو طلب کرنے کے علاوہ وانکھیڈے کا بیان بھی درج کیا۔

سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس 

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی وجلنس ٹیم اور اے سی پی سطح کے ممبئی پولیس افسر نے بدھ کو یہاں این سی بی کے علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف ’جبراً وصولی‘ کے الزامات اور دیگر ایشوز کی آزادانہ جانچ شروع کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم بدھ کی دوپہر ممبئی پہنچی اور بتایا جا رہا ہے کہ اس نے جانچ کے لیے آزاد گواہ پربھاکر سیل کے طلب کرنے کے علاوہ وانکھیڈے کا بیان بھی درج کیا ہے۔

Published: undefined

وانکھیڈے کے خلاف ممبئی کے الگ الگ تھانوں میں درج کم از کم چار شکایتیں اب اے سی پی سنبھالیں گے، جو معاملے کی جانچ کرنے کے ساتھ ہی رپورٹ تیار کریں گے۔ این سی بی وجلنس ٹیم کے رکن گیانیشور سنگھ نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ’’ہم نے جانچ شروع کر دی ہے۔ یہ ایک بہت ہی حساس جانچ ہے، کچھ بھی بتانا جلد بازی ہوگی۔ ہم سبھی پہلوؤں کی جانچ کریں گے اور بعد میں میڈیا کو اس تعلق سے جانکاری دیں گے۔‘‘

Published: undefined

وانکھیڈے کے خلاف دو آزادانہ جانچ چلیں گی۔ ان پر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے وزیر نواب ملک کے ذریعہ کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جب کہ 23 اکتوبر کے سیل کے حلف نامے میں بھی وانکھیڈے کے خلاف کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

دیگر باتوں کے علاوہ سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک دیگر این سی بی آزاد گواہ مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے 18 کروڑ روپے نکالنے کے لیے ایک ذریعہ کی شکل میں کام کر رہا تھا، جس میں سے 8 کروڑ روپے مبینہ طور پر وانکھیڈے کے لیے تھے۔ الزام کے مطابق یہ وصولی شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو چھوڑنے کی عوض میں کی جانی تھی۔ ممبئی میں این سی بی افسر کے خلاف الگ الگ معاملوں میں کم از کم 4 مختلف شکایتیں درج کی گئی ہیں، جس کی جانچ اے سی پی سطح کے افسر کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined