قومی خبریں

دہلی میں لاک ڈاون پرسختی سے عمل ہو:کمار

دہلی کے اندرلاک ڈاون تولگا ہے لیکن وہ صرف کناٹ پلیس لٹین زون میں نظرآتا ہے، بقیہ دہلی میں لاک ڈاون نظرنہیں آتا۔

فائل علامتی تصویر
فائل علامتی تصویر  آئی اے این ایس

کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے منگل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھ کر کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون پرسختی سے عمل کویقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

مسٹر کمار نے مسٹر بیجل کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی کے اندرلاک ڈاون تولگا ہے لیکن وہ صرف کناٹ پلیس لٹین زون میں نظرآتا ہے، بقیہ دہلی میں لاک ڈاون نظرنہیں آتا۔ سڑکوں پر بسوں کی آمدورفت، شہر میں تعمیری کام پہلے کی طرح ہی جاری ہیں۔ بس فرق اتنا ہے کہ اب دہلی حکومت کے افسران کے ذریعہ جاری ہیں۔ کہیں پر بھی حکومت اورانتظامیہ کے ذریعہ گاڑیوں کی روک ٹوک اوردیگر کاموں کی روک تھام دیکھنے کو نہیں ملتی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وبا کی چین توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ دہلی کے اندر مکمل لاک ڈاون لگے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت کی وزارت محنت کے تحت جو مزدور رجسٹرڈ ہیں اورجومزدور رجسٹرڈ نہیں بھی ہیں، ان کو چھ ہزار روپے ہرماہ بھتے کی شکل میں دیا جائے تاکہ اس مکمل لاک ڈاون کا اثران کی روزی روٹی پر نہ پڑے۔انہوں نےکہا کہ اس تعلق سے پہلے بھی خط لکھاجاچکا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے دہلی میں 44-18 سال کے لوگوں کو لگ رہے ٹیکے کے بارے میں آگاہ کراتے ہوئے خط میں لکھاکہ دہلی میں ٹیکہ کاری کے مناسب انتظامات نہیں ہیں جن کہ وجہ سے دہلی میں وبا ہے۔ اس سے خوف کا ماحول دہلی کے لوگوں میں بناہواہے۔ انہوں دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان کے مطابق دہلی میں مناسب ویکسین نہیں ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد لوگوں میں خوف اورعدم تحفظ کے جذبات پیداہورہے ہیں، اس لئے فوری ویکسین دستیاب کرائی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined