قومی خبریں

مظفرنگر: 5 ستمبر سے بی جے پی کے خلاف انتخابی مہم چلائے گی بھارتیہ کسان یونین، نریش ٹکیت کا اعلان

بھارتیہ کسان یونین کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5 ستمبر کو مظفرنگر میں ایک مہاپنچایت منعقد کر کے بی جے پی کے خلاف انتخابی تحریک کی شروعات کی جائے گی

کسان لیڈر نریش ٹکیت (دائیں) / تصویر آئی اے این ایس
کسان لیڈر نریش ٹکیت (دائیں) / تصویر آئی اے این ایس 

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے کہا کہ 5 ستمبر کو یہاں ایک مہاپنچایت منعقد کی جائے گی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف انتخابی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مہاپنچایت ’بی کے یو‘ کے لئے وقار اور عزت کی پنچایت ہوگی۔

Published: undefined

بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرضی معاملے درج کرا کے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ آج کسان طبقہ پورے خطرے میں ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے غازی پور بارڈر پر جاری تحریک میں حصہ لینے کی اپیل کی اور بڑوت کے پردیپ آترے قتل کیس میں معزز آباد نانگل کے پردھان کو جیل بھیجنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس معاملے میں 23 جولائی کو باغپت کے پسار گاؤں میں پنچایت کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ روز سیسولی میں منعقدہ ماہانہ پنچایت میں بی جے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ کا بی جے پی حکومت پرغصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے کہا بی جے پی کی بہت مدد کی ، حکومت بنوائی۔ لیکن آج بی جے پی حکومت کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ آج کسان مکمل خطرےمیں ہے۔ اب بی جے پی کا علاج کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ سیاسی چولا اوڑھتے 35، 36سال ہوگئے ہیں۔ اب یہ چولا کسانوں کے مفاد میں اتارنا پڑے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کی مہاپنچایت مظفر نگر کی سرزمین پر ایک تاریخی پنچایت ہوگی۔ ہم نے 35 سال کی کسان یونین کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ مانا ہے کہ یہ حکومت نہیں بدلی تو مستقبل میں کسان برادری ہی ختم ہوجائے گی۔ کسانوں کو تمام اختلافات کو بھلا کر اس مہا پنچایت کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined