قومی خبریں

بچوں کو اعلی تعلیم ضرور دیں: سابق گورنر عزیز قریشی

ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے تعلیم کی بدولت ہی پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کر کے اعلی مقام حاصل کیا تھا۔

عزیز قریشی، تصویر آئی اے این ایس
عزیز قریشی، تصویر آئی اے این ایس 

سیتاپور: اترپردیش و اتراکھنڈ کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے بچوں کو اعلی تعلیم دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم دینے سے سماج ترقی کرتا ہے اور ملک ترقی کے راستے پر لگاتار آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اسلام میں حصول علم کے لئے وارد احکامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں حصول علم کو ضروری قرار دیتے ہوئے گود سے گور تک علم حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتےہوئے ہمیں اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے۔

Published: undefined

سابق گورنر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی ساجھا وراثت ہم سب کی ’دھروہر‘ ہے۔ اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے ہمیشہ کی طرح ہمیں بقدر ضرورت قربانی دیتے رہنا ہے۔ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جو سماج کو اونچائیوں تک لے جاتا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے تعلیم کی بدولت ہی پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کر کے اعلی مقام حاصل کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات