قومی خبریں

رمضان میں انتخاب: علماء ناراض، الیکشن کمیشن سے تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ

ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ ایسے ماحول میں روزہ داروں کو گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی لیے علماء حضرات نے الیکشن کمیشن سے تاریخ بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رمضان کے مہینے میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کو لے کر ملک کا مسلم طبقہ پریشان ہے۔ کئی مسلم لیڈران اور لکھنؤ کے علماء حضرات نے الیکشن کمیشن کے اس قدم پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ان لوگوں نے رمضان کے مہینے میں مسلم طبقہ کو ووٹ ڈالنے میں ہونے والی دقتوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخوں میں تبدیلی کی جائے۔

Published: undefined

لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کمیشن سے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنے اور رمضان کے مہینے میں انتخاب نہ کرانے کی درخواست کی ہے۔ مولانا خالد نے کہا کہ ’’رمضان کا مہینہ 5 مئی سے شروع ہو جائے گا۔ اگر چاند دکھائی دیا تو 6 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ مئی میں گرمی کے سبب مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے میں دقت ہو سکتی ہے۔ ان باتوں کا دھیان رکھتے ہوئے انتخابی کمیشن اگر تاریخوں میں کچھ رد و بدل کر دے تو بہتر ہوگا۔‘‘

شہر قاضی اور مفتی ابوالعرفان کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ ’’5 مئی کو مسلمانوں کے سب سے پاکیزہ مہینہ رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔ چاند نظر آ جاتا ہے تو 6 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان کے دوران زبردست گرمی کے سبب روزہ داروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلنے میں دقت ہوگی۔ اس سے ووٹ فیصد بھی گھٹے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ہمیشہ لوگوں سے ووٹ زیادہ سے زیادہ ڈالنے کی اپیل بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس دوران یہ مناسب نہیں ہو پائے گا۔ ہم انتخابی کمیشن سے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے تاریخوں میں رد و بدل کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ ابوالعرفان نے یہ بھی کہا کہ 6، 12 اور 19 مئی کو ووٹنگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران رمضان کا مہینہ جاری رہے گا۔ مسلمانوں کی سہولت کے لیے انتخابی کمیشن ان تاریخوں کی جگہ کوئی دوسری تاریخ منتخب کر لیں۔

Published: undefined

شیعہ طبقہ کے مذہبی پیشوا مولانا کلب جواد کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن کو تاریخوں کا اعلان کرتے وقت رمضان کی تاریخوں کا بھی دھیان رکھنا چاہیے تھا۔ ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ ایسے میں روزہ داروں کو گرمی کی شدت میں دقت ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہم انتخابی کمیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ انتخابات کی ان تاریخوں کو بدلا جائے۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے 10 مارچ کو لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ سات مراحل میں ہونے والے انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز