قومی خبریں

ممبئی، جہاں پہلے روزے سے ہی شروع ہو جاتی ہے عید کی تیاری

محمد علی روڈ پر واقع مینارہ مسجد اور سلیمان عثمان مٹھائی والے سے لے کر کھڑک تک ایسے کئی ہوٹل ہیں جہاں ہمیشہ نئے پکوان لوگوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی میں رمضان کی رونق فائل فوٹو / تصویر یو این آئی&nbsp;</p></div>

ممبئی میں رمضان کی رونق فائل فوٹو / تصویر یو این آئی 

 

رمضان المبارک کا تصور یوں تو صوم و صلوٰۃ کی پابندی اور تسبیح و اذکار کی کثرت سے ہے لیکن اسی کے ساتھ عید اور اس کی تیاریوں سے بھی ہے جو اس ماہ مبارک کی رونقوں اور شادمانیوں کو دو بالا کر دیتا ہے۔ عروس البلاد ممبئی میں رمضان المبارک کے پہلے روزے سے ہی عید کی تیاری کی جھلک نظر آنے لگی ہے جس نے اس ماہ مبارک کی رونق کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں کچھ علاقے ایسے ہیں کہ رمضان اورعید کا تصور ان کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ مثال کے طور پر جنوبی ممبئی کا مشہور علاقے محمد علی روڈ، بھنڈی بازار و پائیدھونی، ناگپاڑہ و مدنپورہ وغیرہ۔ ان علاقوں میں اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی عید کی تیاری شروع ہوجاتی ہے۔ چونکہ پائیدھونی کے پاس ہی کپڑوں کا ایک بڑا بازار حجرہ محلہ بھی ہے جو خواتین و بچوں کے ملبوسات کے لیے مشہور ہے، اس لیے یہاں ممبئی کے دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں۔

Published: undefined

ان علاقوں میں صرف عید کی خریداری ہی نہیں بلکہ روزہ افطاری کا بھی خاص اہتمام ہوتا ہے۔ یہاں جتنی ہوٹلیں ہیں، وہ سب روزہ داروں کے لیے اپنے دسترخوان بچھا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے پینے شوقین لوگوں کے لیے یہاں خوب انتظام رہتا ہے۔ محمد علی روڈ پر واقع مینارہ مسجد اور سلیمان عثمان مٹھائی والے سے لے کر کھڑک تک ایسے کئی ہوٹل ہیں جہاں نت نئے پکوان لوگوں کاانتظار کرتے رہتے ہیں۔ اسی گلی میں کھانے پینے کی کئی ایسے اسٹالس بھی ہیں جن کے پکوانوں کو ’اسٹریٹ فوڈ‘ کے زمرے میں شمار  کیا جا سکتا ہے، مگر یہاں پر لوگوں کی بھیڑ قابل دید ہوتی ہے۔

Published: undefined

یہی صورت حال ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ، کھار، سانتاکروز وغیرہ کا بھی ہے۔ باندرہ اور سانتاکروز خواتین اور بچوں کے ریڈی ملبوسات ودیگر اشیا کے لیے مشہور ہیں۔ باندرہ میں ہل روڈ اور لنکنک روڈ اس کے لیے بہت مشہور ہیں۔ یہاں کی دوکانیں رمضان کی آمد سے قبل ہی مکمل طور پر سج دھج کر تیار ہیں جو نصف رمضان کے بعد پوری رات کھلی رہیں گی۔ رمضان المبارک کے پہلے روزے پر ہی ان علاقوں کا جائزہ لینے پر یہ کہے بغیر نہیں رہا جا سکتا کہ روز ے کے پہلے دن سے ہی یہاں عید کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined