قومی خبریں

ممبئی: عام لوگوں کو کل سے لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت، مگر مقررہ اوقات میں، ورنہ...

لوکل ٹرین میں عام مسافروں کو یکم فروری سے سفر کی اجازت رہے گی اور اس کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہیں، ان اوقات کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر ضروری سفر کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا

ممبئی لوکل ٹرین، فائل فوٹو
ممبئی لوکل ٹرین، فائل فوٹو 

ممبئی: شہر ممبئی میں لوکل ٹرین میں عام مسافروں کو یکم فروری سے سفر کرنے کی اجازت رہے گی اور اس کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہیں لیکن ان اوقات کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر ضروری سفر کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

محکمہ ریلوے کے مطابق اگر مسافر اوقات پر عمل نہیں کریں گے اور سفر کے دوران پکڑے جائیں گے تو ان سے 200 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا، جس کی ادائیگی نہ کرنے پر ایک ماہ کی جیل بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ممبئی لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے عام مسافروں کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے۔ پہلی ٹرین صبح 7.00 بجے سے چلے گی، اس کے بعد دوپہر 12.00 بجے سے شام 4 بجے تک سفر کی منظوری دی جائے گی، اس کے بعد رات 9.00 بجے سے آخری ٹرین تک سفر کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے پیش نظر مارچ سے لوکل ٹرینوں کی آمدو رفت بند کر دی گئی تھی، اس کے بعد لازمی خدمات کے ملازمین کو سفر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے بعد خواتین کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور شام 7 بجے سے آخری ٹرین تک سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Published: undefined

اب حکومت اور محکمہ ریلوے نے عام مسافروں کو بھی سفر کرنے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ موجودہ حالات میں یہ مشکل ہے کہ عام مسافر مقررہ اوقات میں ہی سفر کریں گے، بلکہ وہ کئی مراحل میں سفر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined