تصویر اے آئی
تاریخ میں پہلی بار ممبئی کے ماہِِم پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم فرد کے خلاف کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں ایک نامعلوم فرد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے چلتی گاڑی سے کبوتروں کو دانہ ڈالا ہے۔ یہ کارروائی بامبے ہائی کورٹ کے اس حالیہ حکم کے بعد کی گئی ہے، جس میں عدالت نے عوامی اور کھلے جگہوں پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر روک لگانے اور حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
ملک کی تاریخ کا یہ پہلا ایسا معاملہ ہے جس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر ماہِم علاقہ میں درج کی گئی ہے۔ اس طرح کے معاملوں میں انتظامیہ نے اب زیادہ سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 جولائی کو بامبے ہائی کورٹ نے جانوروں سے محبت کرنے والوں کے ذریعہ داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کی تھی۔ اس دوران عدالت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا تھا کہ عوامی جگہوں پر دانہ ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
Published: undefined
عدالت نے بی ایم سی کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ شہر کے کبوتر خانوں میں کبوتروں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اور سخت قدم اٹھائے۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ انتظامیہ کی واضح پابندی کے باوجود لوگ اب بھی کبوتر خانوں میں کبوتروں کو دانہ ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جب حالات مزید بگڑنے لگے تو ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو یہ حکم دیا کہ اگر اس کے احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو کبوتروں کو دانہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined