قومی خبریں

ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے خلاف کئی ریاستوں میں ایف آئی آر

پالگھر موب لنچنگ کے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ گوسوامی پر مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں دفعہ 120 بی، فساد برپا کرنے کی نیت سے اکسانے کی دفعہ 153، مذہبی اور لسانی بنیاد پر اکسانے کے لیے دفعہ 153 اے، مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے لیے دفعہ 295 اے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق دفعہ 298، ہتک عزتی کے لیے دفعہ 500، فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ 505 کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس ایف آئی آر کے لیے دی گئی شکایتوں میں ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں رائے پور کے سول لائنس تھانہ میں ریاست کے وزیر ٹی ایس سنگھ دیو نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انھوں نے ریپبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی پر فرقہ وارانہ خیر سگالی بگاڑنے کی کوشش اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بے عزتی کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں پالگھر موب لنچنگ کو لے کر فرقہ وارانہ جذبات مشتعل کیے اور لوگوں کو اکسانے کا کام کیا۔ اسی طرح بلاس پور میں درج ایف آئی آر میں ارنب پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ضلع کانگریس صدر پرمود نایک کے ذریعہ درج ایف آئی آر میں ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے لیے گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوتوالی میں درج ایف آئی آر میں ارنب کے پروگرام کو 'زہریلا' بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined