گرفتاری / آئی اے این ایس
غازی پور پولیس نے مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کو لکھنؤ کے دارالشفا واقع ایم ایل اے بھائی عمر عباس کی رہائش پر چھاپہ ماری کرکے پولیس نے عمر انصاری کو اپنی حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد عمر کو غازی پور لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے عمر انصاری پر یہ کارروائی دھوکہ دہی معاملے میں کی ہے۔
پولیس کے مطابق عمر انصاری کو عدالت میں جعلی دستاویز پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ان کے والد کی ضبط کی گئی جائیداد کو چھڑانے کے لیے دائر ایک عرضی سے جڑا ہے۔
Published: undefined
غازی پور ایس پی نے گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ عمر نے اپنی والدہ افشاں انصاری، جن پر 50000 روپے کا انعام ہے اور جو طویل عرصے سے فرار ہیں، ان کے جعلی دستخط کرکے ضبط کی گئی جائیداد کے فرضی دستاویز تیار کیے۔
Published: undefined
ایس پی کے بیان کے مطابق ان دستاویزوں پر مبینہ طور پر عمر کی ماں افشاں انصاری کے جعلی دستخط ہیں جبکہ افشاں طویل عرصے سے فرار ہے اور والد کی موت کے وقت بھی وہ سامنے نہیں آئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھوکہ دہی کی سرگرمی کا پتہ چلنے پر عمر انصاری کے خلاف محمد آباد تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کا طویل عرصے سے کوئی پتہ نہیں ہے۔ افشاں پر 13 مقدمے درج ہیں۔ ان پر غازی پور ضلع کی پولیس نے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ زمین کی خرید و فروخت، فرضی طریقے سے زمین پر قبضہ کا اقتصادی فائدہ لینے کے علاوہ سرکاری زمین کو رسوخ کی بنیاد پر اپنے نام کرانے جیسے کئی معاملوں کو لے کر افشاں انصاری پر مقدمے درج ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تقریباً ڈھائی سال تک باندہ جیل میں بند رہے مختار انصاری کی موت ہو چکی ہے۔ دراصل مختار انصاری کو موت سے قریب تین گھنٹے پہلے ہی علاج کے لیے جیل سے میڈیکل کالج لایا گیا تھا، حالانکہ کنبہ نے مختار انصاری کی موت کو سازش بتایا تھا
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined