قومی خبریں

ممبئی میں حج 2022 کا اعلان، موبائل ایپ اور وقف دفاتر میں درخواستیں دی جاسکیں گی

جنوری 2022 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔انڈونیشیا کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں سے تقریباً دو لاکھ مسلمان حج کو جاتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کل ممبئی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بار سے موبائل ایپ اورملک بھر کے وقف دفاتر میں بھی درخواستیں دی جاسکیں گی اور ملک بھر سے 10، مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں سے تقریباً دو لاکھ مسلمان حج کو جاتے ہیں۔ جنوری 2022 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کوروناوباء کی وجہ سے دوسال سے سعودی عرب کے علاؤہ کسی ملک سے حجاج کرام کو اجازت نہیں دی گئی تھی ،لیکن حج دوہزاربائیس میں حج ممکن ہوسکے گا۔اس لیے حج کمیٹی آف کمیٹی نے آج یہاں حج 2022 کا اعلان کردیا ہے۔جس کی مکمل تفصیل وزیر موصوف نے پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حج پرامن اور بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچے گا۔

Published: undefined

اس اعلان کے بعد حج پر جانے والے خواہشمند حظرات میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے بیرون ممالک سے حجاج کے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ریاستی حج کمیٹیوں نے بھی اس اعلان کے مطابق اپنے شیڈیول کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined