قومی خبریں

یوگی حکومت سے ناراض مکیش سہنی نے بہار میں این ڈی اے کی میٹنگ کا کیا بائیکاٹ

مکیش سہنی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم کی سوچ ہے سب کا ساتھ، سب کا ویکاس، لیکن وہ اترپردیش میں نہیں دکھا۔ یوگی جی نےغلط کیا ہے، اس وجہ سے میں این ڈی اے کی میٹنگ کا بائیکاٹ کر رہا ہوں۔

مکیش سہنی، تصویر آئی اے این ایس
مکیش سہنی، تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: بیہڑ کے جنگلات سے پارلیمنٹ تک پہنچنے والی ڈاکو سرغنہ پھولن دیوی کی اتر پردیش میں مورتی لگانے کی اجازت نہیں ملنے سے ناراض ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی) کے قومی صدر اور بہار کے مویشی پروری کے وزیر مکیش سہنی نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) کی ہوئی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

Published: undefined

اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے بعد وزیر مکیش سہنی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم کی سوچ ہے سب کا ساتھ، سب کا ویکاس، لیکن وہ اتر پردیش میں نہیں دکھا۔ یوگی جی نے غلط کیا ہے۔ اس وجہ سے میں این ڈی اے کی میٹنگ کا بائیکاٹ کر رہا ہوں۔ این ڈی اے میں ہیں تو سب کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت چل رہی ہے وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ 243 رکنی بہار اسمبلی میں حکومت بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو 122 اراکین اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے 74 اور جنتادل یونائٹیڈ کے 43 اراکین اسمبلی کو جوڑنے کے باوجود یہ تعداد پانچ کم رہ جاتی ہے۔ ایسے میں نتیش کمار کی قیادت والی اتحاد کو حکومت بنائے رکھنے کے لئے چار۔ چار اراکین والی وی آئی پی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کو نظر انداز کرنا آسان نہیں ہے۔

Published: undefined

اسی وجہ سے ہم اور وی آئی پی بی جے پی اور جے ڈی یو پر دباﺅ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے وی آئی پی نے سابق رکن پارلیمنٹ پھولن دیوی کی 20ویں برسی کے موقع پر اتر پردیش کے 18 اضلاع میں مجسمہ لگانے کا اعلان کیا تھا، لیکن پولیس نے ماحول خراب ہونے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے ان مجسموں کو ضبط کرلیا اور اتوار کو مکیش سہنی کو اتر پردیش میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اسی وجہ سے مکیش سہنی ناراض ہیں۔

Published: undefined

بہار قانون ساز اسمبلی کے سموار سے شروع ہوئے مانسون سیشن میں حزب اقتدار کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی این ڈی اے کی میٹنگ میں مکیش سہنی کو چھوڑ کر اتحاد کی دیگر حلیف جماعتیں جے ڈی یو، بی جے پی اور ہم شامل ہوئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined