قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا: روہت ویمولا کی ماں کا اظہار یگانگت

روہت ویمولا کی والدہ نے راہل گاندھی سے کہا کہ روہت ویمولا کو انصا ف دلائیں، روہت ایکٹ نافذکریں اور اعلی عدالتوں میں دلتوں کی نمائندگی میں اضافہ کریں۔

تصویر ٹویٹر آئی این سی
تصویر ٹویٹر آئی این سی  

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑ ویاترا میں روہت ویمولا کی ماں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اس یاترا پر یگانگت کا اظہار کیا۔ روہت ویمولا، یونیورسٹی آف حیدرآباد کا دلت طالب علم تھا جس نے مبینہ ہراسانی پر سال 2016 میں خودکشی کر لی تھی اور یہ معاملہ قومی سطح پر چھا گیا تھا۔

Published: undefined

حیدرآباد میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر آج روہت ویمولا کی ماں نے صبح میں کچھ فاصلہ راہل گاندھی کے ساتھ طے کیا اور اس یاترا سے یگانگت کا اظہار کیا۔ انہوں نے راہل گاندھی پر زور دیا کہ وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے حملہ سے دستور کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Published: undefined

اس موقع پر روہت ویمولا کی والدہ نے راہل گاندھی سے کہا کہ روہت ویمولا کو انصا ف دلائیں، روہت ایکٹ نافذ کریں، اعلی عدالتوں میں دلتوں کی نمائندگی میں اضافہ کریں اورتمام کے لئے تعلیم کا انتظام کریں۔ کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل اور دیگر جماعتوں کے ٹوئٹر ہینڈلوں پر راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات اور  کچھ  فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بننے کی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined