نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 154.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 32 ہزار 24 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 47 ہزار 417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.08 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 28 ریاستوں میں 5488 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1367، راجستھان میں 792 اور دہلی میں 549 کیسز ہیں۔ اومیکرون انفیکشن سے 2162 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اس دوران 84825 لوگ کووڈ کو مات دے چکے ہیں۔ ابھی تک مجموعی طور پر تین کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار 361 لوگ کووڈ سے بازیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 95.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 18 لاکھ 86 ہزار 435 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے، اس کے ساتھ ابھی تک کل 69 کروڑ 73 لاکھ 11 ہزار 267 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined