قومی خبریں

ہندوستان میں اب تک 15.89 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 15،89،32،921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پورے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ-19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

یکم مئی سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تیسرے مرحلے کے لئے تیز حکمت عملی نافذ کی گئی ہے۔ پورے ملک کی 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 4،06،339 افراد کو ٹیکے کی پہلی خوراک دیئے گئے۔ ان میں چھتیس گڑھ (1،025)، دہلی (40،028)، گجرات (1،08،191)، ہریانہ (55،565)، جموں و کشمیر (5،587)، کرناٹک (2،353)، مہاراشٹر (73،714)، اڈیشہ (6،802)، پنجاب (635)، راجستھان (76،151)، تمل ناڈو (2،744) اور اتر پردیش (33،544) شامل ہیں۔

Published: undefined

منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 15،89،32،921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔ حفاظتی ٹیکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 94،48،28 ہیلتھ کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) شامل ہیں، جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 62،97،900 ایچ سی ڈبلیو جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی خوراک لینے والے 1،35،05،877 فرنٹ لائن واریرس (ایف ایل ڈبلیوز) ، پہلی خوراک لینے والے 72،66،380 ایف ایل ڈبلیوز اور دوسری خوراک لینے والے 4،06،339 افراد 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد میں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined