قومی خبریں

موربی سانحہ: حال ہی میں پل کی مرمت ہوئی تھی تو یہ حادثہ کس طرح پیش آیا؟ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا سوال

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اس معاملے میں زبردست لاپرواہی ہوئی ہے اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گجرات حادثہ کو سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کھڑگے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں زبردست لاپرواہی ہوئی ہے اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ جب حال ہی میں اس پل کی مرمت ہوئی ہے تو پھر یہ حادثہ کیسے ہوا؟

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ بھی بڑا سوال ہے کہ جب یہ پل بہت پرانا تھا تو پھر بیکوقت اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اس پر جانے کی اجازت کس نے دی، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے تمام قصورواروں کوسزا دینا بہت ضروری ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے متاثرین کے اہل خانہ کو راحت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کریں۔

Published: undefined

قابل ذکرہے کہ گجرات کے موربی میں اتوار کی رات مچھو ندی پر بنے پرانے کیبل پل کے اچانک گرنے سے حادثے میں 140 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 180 کے قریب لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ کچھ لوگ لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لئے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت پل پر 400 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined