قومی خبریں

'مودی کنیت' کیس: راہل گاندھی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے راحت، ایم پی-ایم ایل اے عدالت کے حکم پر لگائی روک!

راہل گاندھی کی جانب سے پٹنہ ہائی کورٹ میں اس کے لیے استثنیٰ کی اپیل کی گئی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے 15 مئی کی تاریخ دی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ مودی کنیت کیس میں پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو منگل 25 اپریل کو جسمانی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ راہل گاندھی کی جانب سے پٹنہ ہائی کورٹ میں اس کے لیے استثنیٰ کی اپیل کی گئی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایم پی- ایم ایل اے کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے 15 مئی کی تاریخ دی ہے۔

Published: undefined

پیر کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس سندیپ کمار کی سنگل بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 15 مئی کو مقرر کی ہے۔ پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو مودی کنیت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر 25 اپریل کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد اب انہیں 25 اپریل کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔

Published: undefined

بتا دیں کہ راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے مودی کنیت کیس میں ہتک عزت کے چار سال پرانے معاملے میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کر دی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے کرناٹک کے کولار میں ایک تقریر کی تھی جس میں انہوں نے مودی کنیت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز