ایوشمان کھرانہ-اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل ۔2' اگست میں ہوگی ریلیز

ایوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے کے علاوہ 'ڈریم گرل۔ 2' میں انو کپور، پریش راول، وجے راز، منوج جوشی، راجپال یادیو، سیما پاہوا، منجوت سنگھ اور ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈریم گرل ۔2، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈریم گرل ۔2، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ-اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل۔ 2' جو 2019 کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’ڈریم گرل‘ کا سیکوئل ہے، 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔ ایکتا آر کپور اور شوبھا کپور کی بالاجی موشن پکچرز کی فلم ڈریم گرل ۔2 پہلے 29 جون کو ریلیز ہونے والی تھی۔ ڈریم گرل۔ 2 سال 2019 کی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے جس میں آیوشمان کھرانہ پوجا کے طور پر خواتین کی آواز کے ساتھ لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں۔ ڈریم گرل۔ 2 اب 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔

ایکتا کپور نے کہا کہ فلم کے وی ایف ایکس کو بہتر بنانے کے لیے ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آیوشمان کھرانہ کا کردار ڈریم گرل۔ 2 میں پوجا کے طور پر پرفیکٹ نظر آئے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم چہرے کے لیے وی ایف ایکس کے کام کو پرفیکٹ کرنے کے لیے اضافی وقت لے رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب ہمارے ناظرین فلم دیکھیں تب انہیں بہترین تجربہ حاصل ہو۔


ایکتا کپور نے کہا کہ ڈریم گرل۔ 2 کے لیے وی ایف ایکس کام فلم کا ایک لازمی حصہ ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی پروڈکٹ فلم فراہم کریں‘‘۔ ایوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے کے علاوہ 'ڈریم گرل۔ 2' میں انو کپور، پریش راول، وجے راز، منوج جوشی، راجپال یادیو، سیما پاہوا، منجوت سنگھ اور ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔