قومی خبریں

بے روزگاری میں لگاتار اضافہ، سی آر پی ایف میں سپاہیوں کے 36000 عہدے ختم

ملک میں بڑھتی بے روزگاری دور کرنے کی جگہ مودی حکومت ملازمتیں ختم کر رہی ہے۔ سی آر پی ایف کے کئی عہدوں کے لیے تیار کیڈر تجزیہ رپورٹ میں عام ڈیوٹی کے سپاہیوں کے 36524 عہدے ختم کر دیے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کے سب سے بڑی نیم فوجی دستہ ’سی آر پی ایف‘ کی نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کو منظوری مل گئی ہے۔ یہ کیڈر تجزیہ گروپ ’بی‘ اور ’سی‘ کے تحت آنے والے ایگزیکٹیو عہدوں کے لیے کی گئی ہے۔ اس تجزیہ کے تحت سی آر پی ایف میں عام ڈیوٹی کے سپاہیوں کے 36524 عہدہ ختم کر دیے گئے ہیں۔ اس وقت سی آر پی ایف میں عام ڈیوٹی کے سپاہیوں کے 166717 عہدے منظور ہیں۔ لیکن اب نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کے نافذ ہونے کے بعد یہ تعداد گھٹ کر 130193 رہ جائے گی۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

سی آر پی ایف کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب فورس میں ایک بار میں اتنے بڑے پیمانے پر سپاہیں کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ تنا ہی نہیں اس کیڈر تجزیاتی رپورٹ میں نئی بحالیوں کا کوئی انتظام نہیں رکھا گیا ہے۔ حالانکہ اس تجزیہ میں سپاہی سے لے کر صوبیدار، میجر، انسپکٹر تک کے 40780 نئے عہدوں کا انتظام کیا گیا ہے، لیکن دوسری طرف موجودہ 42278 عہدوں کو ختم بھی کر دیا گیا ہے۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

اس وقت سی آر پی ایف میں صوبیدار، میجر، انسپکٹر (ایگزیکٹیو) کے 3275 عہدے منظور ہیں۔ اس درجہ میں 2996 نئے عہدوں کو منظوری ملی ہے۔ نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کے بعد فورس میں صوبیدار، میجر، انسپکٹر (ایگزیکٹیو) کی کل تعداد 6271 ہو جائے گی۔ وہیں فورس میں سب انسپکٹر (ایگزیکٹیو) کے 8988 نئے عہدوں کو منظوری ملی ہے۔ حال میں اس درجہ میں 8415 عہدہ کو منظور کیا گیا ہے۔ نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کے بعد اب فورس میں سب انسپکٹر (ایگزیکٹیو) کی تعداد 17403 ہو جائے گی۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

اس کے علاوہ فورس میں موجودہ اے ایس آئی کے 17031 عہدوں کو بھی نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ میں بڑھایا گیا ہے۔ اس درجہ میں 5754 عہدوں میں اضافہ کی بات کہی گئی ہے۔ اس طرح نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کے بعد فورس میں اے ایس آئی کی کل تعداد 22785 ہو جائے گی۔ وہیں حولدار (ایگزیکٹیو) کے موجودہ 42987 عہدوں کو بڑھاتے ہوئے 60275 عہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی رپورٹ میں حولدار (ایگزیکٹیو) کے 5754 عہدہ ختم کرتے ہوئے 23042 نئے عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

اس طرح اب نئی کیڈر تجزیاتی رپورٹ کے نافذ ہونے کے بعد سی آر پی ایف میں صوبیدار، میجر، انسپکٹر سے لے کر سپاہی تک کے 236927 عہدے ہو جائیں گے۔ موجودہ وقت میں ان درجوں کے کل عہدوں کی تعداد 238425 تھی۔ اس طرح کل عہدوں کی بات کریں تو بھی سارا جوڑ-گھٹاؤ کرنے کے بعد تقریباً 1500 عہدے ختم ہو رہے ہیں۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Sep 2019, 9:10 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز