قومی خبریں

مودی حکومت نے کورونا وبا اور پٹرول-ڈیزل قیمتیں ان لاک کر دیں: راہل گاندھی

بدھ کے روز ڈیزل کے داموں میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 79.88 روپے ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کے دام 79.40 پیسے فی لیٹر ہیں۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے ہوئے دام کے سلسلے میں مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مودی حکومت، کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے اور پٹرول-ڈیزل کے دام قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت نے کورونا وبا اور پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ’ان لاک‘ کردی ہیں‘‘۔ کانگریس لیڈر حکومت پر پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھانے کے سلسلے میں طنز کر رہے تھے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جب عالمی بازار میں خام تیل نچلی سطح پر ہے تو حکومت دام بڑھاکر لوگوں کو کیوں لوٹ رہی ہے۔

Published: undefined

پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی کل ہوئی میٹنگ میں بھی اس کی مذمت کی گئی اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہنے کے لئے حکومت پر تنقید کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 18 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کے دام لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ آج یعنی بدھ کو پٹرول کے دام تو نہیں بڑھے لیکن ڈیزل کے داموں میں پھر سے اضافہ ہوا اور دہلی میں ڈیزل کے دام پٹرول سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

بدھ کے روز ڈیزل کے داموں میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 79.88 روپے ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کے دام 79.40 پیسے فی لیٹر ہیں۔ ادھر کورونا وائرس سے پھیل رہی وبا کے معاملہ میں بھی مودی حکومت لگاتار ناکام ثابت ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی نے حکومت کی طرف سے ملک پر بغیر حکمت عملی کے مسلط کیے گئے لاک ڈاؤں کو فیل قرار دیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کئی مرتبہ اپنی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹوں میں ذکر کر چکے ہیں کہ ہندوستان اکلوتہ ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن کو ہٹایا ہے۔ راہل گاندھی کے علاوہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتیں بھی لگاتار حکومت پر سوال کھڑے کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اس مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط ارسال کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کو بڑھے ہوئے داموں کو واپس لینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined