کورونا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی علاج کے دوران موت

مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تمونش گھوس کا بدھ کے روز کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا، ان کی عمر 60 برس تھی اور انہیں گزشتہ مہینے کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تمونش گھوس کا بدھ کے روز کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا، وہ 60 برس کے تھے انہیں گزشتہ مہینے کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا تھا۔ کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد سے ہی ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ پھلٹا سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے تمونش گھوش مغربی بنگال میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کے خزانچی بھی تھے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تمونش کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’بہت دکھ کی بات ہے۔ تمونش گھوش فالتا سے تین بار رکن اسمبلی رہے تھے۔ وہ 1998 سے ٹی ایم سے کے خرانچی بھی تھی۔ انہوں نے آج ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ وہ گزشتہ 35 برسوں سے ہم لوگوں کے ساتھ وابستہ تھے۔ وہ پارٹی اور لوگوں کے لئے پوری طرح وقف رہتے تھے۔ انہوں نے سماجی کاموں میں بھی کافی تعاون دیا۔


اس سے قبل رواں مہینہ میں تمل ناڈو کی اہم حزب اختلاف کی جماعت ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی جے آنبڑگن کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 62 سالہ جے انبڑگن کو ڈی ایم کے کے بڑے رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Jun 2020, 1:40 PM
/* */