قومی خبریں

میٹرو میں بندر کے گھسنے کے بعدمیٹرو نے کی اپیل ، کھانے پینے کی اشیاء دینے سے گریز کریں

ڈی ایم آر سی نے اس سے قبل ایک ایسے شخص کی خدمات لی تھی جو لنگور کی آواز نکال کر میٹرو اسٹیشنوں سے بندروں کو بھگاتا تھا ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں بلیو لائن میٹرو میں اکشردھام اسٹیشن پر بندر کے میٹرو ٹرین میں گھسنے سے متعلق ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن ( ڈی ایم آرسی ) نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو اسٹیشنوں پر بندروں کو کھانے پینے چیریں دینے سے پرہیز کریں ۔

Published: undefined

یہ واقعہ 19 جون کو پیش آیا جس میں ایک بندر اکشر دھام میٹرو اسٹیشن سے ٹرین میں داخل ہوجاتا ہے اور اگلے تین سے چار منٹ تک اندر ہی رہتا ہے ۔ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایم آر سی کے عملے نے اگلے اسٹیشن پر ٹرین کو رکوا کر اسے باہر نکالا ۔

Published: undefined

ڈی ایم آر سی نے پیر کے روز ایک اپیل کرتے ہوئے مسافروں کو مشورہ دیا ہے وہ بندروں کو کھانا پینے کی چیزیں نہیں دیں کیونکہ اس طرح کے واقعات مسافروں کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ڈی ایم آر سی نے اس سے قبل ایک ایسے شخص کی خدمات لی تھی جو لنگور کی آواز نکال کر میٹرو اسٹیشنوں سے بندروں کو بھگاتا تھا ۔

Published: undefined

اسی معاملے کو دہلی میٹرو نے محکمہ جنگلات کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس طرح کے غیر متوقع واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے ۔ دہلی میٹرو نے عام لوگوں سے ایک مرتبہ پھراپیل کی ہے کہ وہ ٹرین میں بندروں کے گھسنے کےایسے کسی بھی واقعہ کی جانکاری میٹرو حکام یا ٹرین آپریٹر کو دیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined