قومی خبریں

میرٹھ: بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کا چھوٹا بیٹا غازی آباد سے گرفتار

اتر پردیش پولیس نے بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کے چھوٹے بیٹے فیروز عرف بھورا کو غازی آباد کی وسندھرا کالونی سے گرفتار کیا ہے۔

حاجی یعقوب قریشی / Getty Images
حاجی یعقوب قریشی / Getty Images 

میرٹھ: اتر پردیش پولیس نے بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کے چھوٹے بیٹے فیروز عرف بھورا کو غازی آباد کی وسندھرا کالونی سے گرفتار کر لیا۔ وہ تین ساتھیوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہ رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے لئے اطلاع دینے پر 25000 روپے کا انعام تھا۔

Published: undefined

میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے کہا کہ ہمیں ایک خفیہ اطلاع ملی تھی اور اس سلسلے میں ہماری ٹیم نے غازی آباد ضلع کے وسندھرا کالونی میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ہماری ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔ ایس پی نے کہا ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران فیروز نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے الہ آباد میں چھپا ہوا تھا۔ نگرانی کے ذریعے اس کی لوکیشن ٹریس نہ ہو، اس لیے اس نے بار بار موبائل نمبر بھی بدلے۔ وہ اپنے والدین سے رابطے میں تھا۔

Published: undefined

قریشی ہاپوڑ روڈ پر غیر قانونی طور پر گوشت کی فیکٹری چلا رہا تھا۔ 31 مارچ کو ایک چھاپے میں پولیس نے فیکٹری کے اندر سے 5 کروڑ روپے مالیت کا 2000 کونٹل گوشت برآمد کیا تھا۔ اس معاملے میں 17 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود کام جاری تھا۔

Published: undefined

میرٹھ پولیس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور ان کے دو بیٹوں سمیت 7 پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی۔ ایس پی نے بتایا کہ اب تک گینگسٹر کیس میں 3 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دیگر کی تلاش میں چھاپے ماری جاری ہے۔ میرٹھ پولیس نے یعقوب قریشی کی 125 کروڑ روپے کی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined