قومی خبریں

ایم سی ڈی الیکشن: مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے کہا- دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو ملیں گے پکے گھر

ہردیپ پوری نے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ قومی راجدھانی کی باز آباد کاری سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ہردیپ پوری، تصویر آئی اے این ایس
ہردیپ پوری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے ووٹنگ سے چار دن قبل آج یہاں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں شہری ترقی اور غریبی کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا کہ 50 لاکھ سے زیادہ مزید کچی آبادیوں (جھگی میں رہنے والوں) کو ان کی جگہ پر پکے گھر دیئے جائیں گے، ہردیپ پوری نے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ قومی راجدھانی کی باز آباد کاری سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وگیان بھون سے کالکاجی میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے بنائے گئے 3,000 سے زیادہ فلیٹوں کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ جیلر والا باغ میں بھی ایک پروجیکٹ ہے جس میں بڑی تعداد میں فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کٹھ پتلی کالونی اور کچھ دوسرے پروجیکٹ بھی ہیں۔ مرکزی حکومت غریبوں کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق دہلی کی آبادی 1.67 کروڑ مانی گئی تھی۔ اب جب اگلی مردم شماری ہوگی تو دہلی کی آبادی 2 کروڑ سے زیادہ ہوگی۔ ہماری اسکیمیں جو ابھی نافذ ہیں، جہاں ’جھگی وہاں مکان‘ کے تحت 10 لاکھ مستفید ہوں گے۔

Published: undefined

ایم سی ڈی الیکشن کے لئے بی جے پی کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے ہردیپ پوری نے کہا کہ ہم نے منشور میں کچھ اعداد و شمار بھی دیئے ہیں۔ غیر منظم کالونیوں میں 50 لاکھ شہریوں کو ’پی ایم ادے‘ اسکیم کے تحت فائدہ ملے گا۔ ’جہاں جھگی-وہاں مکان‘ اسکیم سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ لینڈ پولنگ اسکیم کے تحت 75 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔ مجموعی طور پر، دہلی کی تقریباً دو کروڑ آبادی میں سے 1 کروڑ 35 لاکھ شہری اس ری ڈیولپمنٹ کا فائدہ اٹھا پائیں گے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے کہا کہ اس وقت دہلی میں 675 کلسٹر ہیں۔ اس میں سے 376 کلسٹرز یا 172 ہزار مکانات ڈی ڈی اے اور مرکزی حکومت کی زمین پر ہیں۔ اس میں سے ہم نے 210 میں کام مکمل کر لیا ہے۔ کیونکہ لوگوں سے فارم بھرانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined