قومی خبریں

ایم سی ڈی انتخابات: دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری کا نام ووٹر لسٹ سے غائب!

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہو گیا ہے! انیل چودھری کا کہنا ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دیا گیا ہے

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ایس سی ڈی انتخابات 2022 کے کل 250 وارڈوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ اس دوران دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہو گیا ہے! انیل چودھری کا کہنا ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انیل چودھری نے ووٹر لسٹ سے اپنا نام خارج کرنے پر کہا، ’’میرا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ میں جس بوتھ پر ہوں وہاں میرا نام موجود نہیں ہے۔ جب تک کوئی اہلکار نہیں آتا، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ میں اپنا نام تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘‘ انیل چودھری نے کہا کہ دوسرے لوگ بھی شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، ایم سی ڈی انتخابات میں ووٹنگ کے درمیان انیل چودھری اپنی اہلیہ کے ساتھ دہلی کے کالکاجی مندر پہنچے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی اور کہا کہ آج ووٹ ڈالنے سے پہلے میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کالکا مائی کے دربار میں سر جھکایا اور تمام دہلی والوں کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا، ’’کرپشن سے پاک، منشیات سے پاک، آلودگی سے پاک، کوڑا کرکٹ سے پاک، قرض سے پاک، قرض مافیا سے پاک کارپوریشن بنانے کے لیے آج ووٹ دیں۔ خیال رکھنا کہ آپ کہیں ان لوگوں کو تو ووٹ نہیں دے رہے جنہوں نے ہوا، پانی، شہر، سماج اور سیاست کو آلودہ کر دیا ہے! آلودہ دہلی کو 'چمکتی دہلی' بنانے کے لیے ووٹ دیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined