قومی خبریں

دہلی کے آزاد مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی، 3 عمارتیں متاثر، ایک منہدم

دہلی فائر سروس کے ڈویژنل فائر افسر راجندر اٹوال نے بتایا کہ خبر ملنے کے بعد آگ بجھانے کے لیے 20 گاڑیاں پہنچیں، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تین عمارتوں میں آگ لگی تھی جن میں سے ایک منہدم ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے آزاد مارکیٹ میں آج زبردست آتشزدگی کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ آزاد مارکیٹ کی تین عمارتوں میں شدید آگ لگ گئی تھی جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کو دی گئی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہو گئیں۔

Published: undefined

دہلی فائر سروس کے ڈویژنل فائر افسر راجندر اٹوال نے بتایا کہ خبر ملنے کے بعد آگ بجھانے کے لیے 20 گاڑیاں پہنچیں، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تین عمارتوں میں آگ لگی تھی جن میں سے ایک منہدم ہو گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ میں کسی شخص کے متاثر ہونے کی اطلاع ہنوز نہیں ہے۔

Published: undefined

دہلی فائر بریگیڈ محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’آزاد مارکیٹ میں آج آگ بجھانے کی مہم کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 5 لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمی محفوظ ہیں۔ آگ لگنے والی جگہ پر منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined