نیپال میں لینڈنگ کے وقت توازن بگڑنے سے ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ایک مسافر زخمی

حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب ایئر ڈائناسٹی کا ہیلی کاپٹر ’9 اے-اے ایس کیو‘ کھوٹانگ ضلع میں لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران وہ توازن بگڑنے کے سبب زمین پر گر گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نیپال کے مشرقی حصہ میں موجود کھوٹانگ ضلع میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی، جب ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ڈائناسٹی کمپنی کا ایک ہیلی کاپٹر جب زمین پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تبھی بے قابو ہو کر گر گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر کاٹھمنڈو سے ایک لاش لے کر کھوٹانگ پہنچا تھا۔ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 لوگ سوار تھے۔ اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت تو نہیں ہوئی، لیکن ایک مسافر زخمی ضرور ہو گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 11.50 بجے پیش آیا۔ ایئر ڈائناسٹی کا ہیلی کاپٹر ’9 اے-اے ایس کیو‘ کھوٹانگ ضلع میں لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران وہ توازن بگڑنے کے سبب زمین پر گر گیا۔ کھوٹانگ کی چیف ضلع افسر ریکھا کنڈیل نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگ محفوظ ہیں اور صرف ایک شخص کو معمولی چوٹ لگی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے وقت وہاں کافی تیز ہوا چل رہی تھی۔ دھول اور تیز ہوا کے سبب پائلٹ کو لینڈنگ میں دقتیں پیش آئیں اور ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔ کمپنی کے مطابق پائلٹ سبن تھاپا ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پائلٹ اور دیگر مسافر پوری طرح محفوظ ہیں۔ ھادثہ کی تفصیلی جانچ کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔

اس حادثہ کی خبر ملتے ہی انتظامیہ نے فوراً راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ زخمی مسافر کو اسپتال پہنچانے اور ریسکیو کے لیے کمپنی نے ایک دوسرا ہیلی کاپٹر موقع پر بھیجا۔ دیگر مسافروں اور پائلٹ کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔ پولیس اور مقامی افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور آگے جانچ کی کارروائی شروع کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔