قومی خبریں

یوم شہادت بابری مسجد: تلنگانہ اور اے پی میں یومِ سیاہ

بابری مسجد کی شہادت کے پیش نظر مسلم تنظیموں کے یوم سیاہ اور بند کی بند کی اپیل کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا

بابری مسجد کی فائل تصویر / Getty Images
بابری مسجد کی فائل تصویر / Getty Images 

حیدرآباد: بابری مسجد کی شہادت کے پیش نظر مسلم تنظیموں کے یوم سیاہ اور بند کی بند کی اپیل کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

مختلف تنظیموں بشمول مجلس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار رضاکارانہ طورپر بند رکھیں۔ پولیس نے اس بند کے پیش نظر چوکس بڑھا دی اور جگہ جگہ پولیس بندوبست دیکھا جا رہا ہے۔ حساس مقامات پر پولیس پکٹ تعینات کردیا گیا۔ پولیس کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کئی مسلم تنظیموں کی جانب سے رضاکارانہ بند اور یوم سیاہ منایا گیا۔ رضاکارانہ طور پر کاروباری ادارے بند رکھے گئے۔ مساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ ساتھ ہی کئی تنظیموں نے مساجد کو آباد رکھنے کی بھی خواہش کی اور نمازوں کی پابندی پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined