قومی خبریں

منوج سنہا نے کمسن مجاہد آزدی باجی روٹ کو پیش کیا خراج عقیدت

منوج سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’باجی روٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ قوم کے سب سے کم عمر شہید ہیں جنہوں نے بارہ برس کی عمر میں ہی اپنی زندگی نچھاور کر دی۔

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کمسن مجاہد آزادی باجی روٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمسن مجاہد آزدی باجی روٹ کی ملک کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Published: undefined

منوج سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’باجی روٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ قوم کے سب سے کم عمر شہید ہیں جنہوں نے بارہ برس کی عمر میں ہی اپنی زندگی نچھاور کر دی۔ ملک کے لئے ان کے حوصلے، استقلال اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان سے ہمیں ہمیشہ حوصلہ ملتا رہے گا‘۔

Published: undefined

بتادیں کہ باجی روٹ پانچ اکتوبر 1926 کو اڑیسہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اڑیسہ کے ضلع بھوبن کے نیلکانتھا پور گھاٹ پر گیارہ اکتوبر 1938 کی رات برطانوی فوج کو دریائے برہمنی پار کرانے سے انکار کیا تھا جس پر برطانوی فوج نے آگ بگولہ ہوکر انہیں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو