قومی خبریں

منی پور: تشدد متاثرہ علاقے میں پھر ہوئی درندگی، عصمت دری کے بعد نابالغ بچی کا قتل

چراچندپور ضلع میں ایک مہینے سے بھی کم وقت میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال سے جڑا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں چراچندپور میں ایک نابالغ لڑکے نے 10 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p> علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

منی پور میں حالات بہتر ہونے کے دعوے بھلے ہی کیے جا رہے ہوں، لیکن تشدد اور جرائم کے واقعات بند ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ چراچند پور ضلع کا ہے جہاں ذہنی طور پر معذور ایک نابالغ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی، اور پھر اسے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ افسران نے اس سلسلے میں ہفتہ کے روز جانکاری دی۔

Published: undefined

افسران کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش جمعہ کو ضلع کے تھانلون سَب ڈویژن کے ایک جنگل سے برآمد ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ ’’لڑکی جمعہ کو لیجانگ پھائی علاقے کے ایک جنگل میں جلاؤ لکڑی لینے گئی تھی۔ جب وہ واپس نہیں لوٹی تو اس کے والد کو فکر ہوئی اور وہ اپنی بچی کو تلاش کرنے جنگل گئے۔‘‘ افسران کے مطابق جمعہ کی دوپہر بچی کی لاش ملی۔ اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور جسم پر چوٹ کے نشان تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چراچندپور ضلع میں ایک ماہ سے بھی کم مدت میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال سے جڑا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں چراچندپور ضلع میں ایک نابالغ لڑکے نے 10 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا تھا۔ گزشتہ مہینے چراچندپور ضلع میں ہی داخلی طور پر نقل مکانی کو مجبور لوگوں کے راحتی کیمپ کے پاس 9 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کی گئی تھی۔ لڑکی کے گردن پر چوٹ کے نشان تھے اور جسم پر خون لگا ہوا تھا۔ بچی کے والدین اور ’زومی مدرس ایسو سی ایشن‘ سمیت شہری اداروں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے ساتھ جنسی استحصال ہوا، اور پھر پھر قتل کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined