قومی خبریں

منی شنکرایئر کانگریس پارٹی سے معطل 

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے نا زیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر پارٹی کے...

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا راہل گاندھی کی فائل تصویر

منی شنکر ائیر کا وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا استعمال کرنا مہنگا پڑا اور ان کو پارٹی نے ابتداعی رکنیت سے معطل کر دیا ۔ اس سے قبل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے نا زیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر پارٹی کے رہنما منی شنکر ائیر کو معافی مانگنے کی ہدایت دی ہے۔ راہل نے ٹویٹ کر کے کہا کہ بھلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کانگریس پر حملہ کرنے کے لئے مسلسل نا زیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوں لیکن کانگریس کی روایات اور وراثت ان سے جدا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ’’ میں منی شنکر ایئر کی طرف سے وزیر اعظم کے لئے استعمال کی گئی زبان کو صحیح نہیں مانتا ، کانگریس پارٹی اور میری یہی خواہش ہے کہ ایئر اس کے لئے معافی مانگیں۔‘‘

Published: 07 Dec 2017, 8:51 PM IST

راہل گاندھی کے اس رد عمل کے بعد منی شنکر ایئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے اپنے الفاظ کے لئے معافی مانگ لی۔ ایئر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا وہ مطلب نہیں تھا جو نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے صاف کیا ’’ میں نے انگریزی کے لفظ لو (low) کا ہندی ترجمہ کیا تھا جس کی وجہ سے تنازعہ ہو گیا۔ اگر نیچ کا مطلب نیچ ذات میں پیدا ہونا ہوتا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

قبل ازیں ایک خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران ایئر نے کہا تھا کہ ’’یہ آدمی نیچ ہے، اس میں کوئی تہذیب نہیں ہے۔ ایسے وقت میں اس طرح کی گندی سیاست کر نےکی کیا ضرورت ہے۔‘‘

Published: 07 Dec 2017, 8:51 PM IST

ایئر نے یہ باتیں وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر کہی تھیں جس میں انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر بالواسطہ طور پر حملہ کرتے ہوئے ان پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو نیچا دکھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مودی نے ریلی میں کہا کہ ملک کی تعمیر میں امبیڈکر کا اہم تعاون تھا لیکن کچھ لوگوں نے اسے کم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو پائے۔

گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے سے عین قبل آئے ایئر کے اس بیان سے سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ بی جے پی اور خود وزیر اعظم مودی نے ایئر کے بیان کو ہاتھوں ہاتھ لپکتے ہوئے کانگریس کو نشانے پر لے لیا۔ بی جے پی کی طرف سے اس بیان کے ذریعے ہوا کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں لیکن کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کی ساری امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اخلاقیات کا مظاہرہ کیا اس سے بی جے پی بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔

Published: 07 Dec 2017, 8:51 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Dec 2017, 8:51 PM IST