قومی خبریں

کورونا کا بڑھا خوف، مہاراشٹر کے بڑے شہروں میں آج سے رات کا کرفیو

برطانیہ میں کورونا وباء کے نئے روپ میں پھیلنے کے نتیجے میں احتیاطی اقدامات کے طور پرمہاراشٹر میں رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس  

مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وباء کے نئے روپ میں پھیلنے کے نتیجے میں احتیاطی اقدامات کے طور پر رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ کیا جائیگا اور 22دسمبر سے اس پر عمل شروع ہوگا اور 5جموری تک کرفیو نافذ ہوگا۔

Published: undefined

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے برطانیہ کی صورتحال کا ایک اعلی اختیاری میٹنگ میں جائزہ لیا اورریاست کی سبھی میونسپل کارپوریشن حدود میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جو آج یعنی 22دسمبر سے شروع ہو کر 5جنوری تک نافذ رہے گا۔

Published: undefined

مہاراشٹر حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ یورپ اور دیگر مغربی ایشیائی ممالک سے آنے والے شہریوں کو 14دنوں تک اداراجاتی کورائنٹائن کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہےرات کے کرفیو کا مقصد یہ بھی ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر زیادہ لوگ گھروں سے باہر ہوٹلوں وغیرہ میں جمع نہ ہو پائیں ۔ ان موقوں پر جگہ جگہ بھیڑ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے لئے اچھا نہیں ہے۔ نئے سال کے موقع پر رات کو لوگ جشن منانے نکلتے ہیں اس کو روکنے کےلئے بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined