
مہاراشٹرمیں میں پندرہ روز بعد وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے آج کابینہ وزراء کو ان۔کے قلم دان دے دیئے ہیں،آئندہ ہفتہ 16 دسمبر کو ناگپور میں اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔ اس طرح جمعرات کو وزیروں کے محکموں کے سلسلے میں سسپینس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
مہا وکاس اگھاڑی کے سب سے بڑی پارٹنر شیوسینا کے ایکناتھ شندے نئے وزیر داخلہ ہوں گے،ان کے پاس اہم محکمے شہری ترقیات،جنگلات اور ماحولیات ،اب رسانی اور پارلیمانی امور شامل رہیں گے۔ان۔کی پارٹی کے سنئیر لیڈر سبھاش ڈیسائی کو صنعت ،اعلی تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم ،کھیل کوداور نوجوانوں کی فلاح وبہبود،زراعت،نقل وحمل ،اقر ملازمت ضمانت اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے چھگن بھجبل کو دیہی ترقی کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ وہ آبی وسائل،سماجی انصاف،غذااور ادویات و دیگر ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ ان کے پارٹی کے معاون جینت پاٹل نئے وزیر مالیات ہوں گے اس کے ساتھ ہی وہ ہاوسنگ،،صحت عامہ،لیبر اور اقلیتی ترقیات کے محکمے سنبھالیں گے۔
کانگریس کے وجے عرف بالاصاحب تھوراٹ نے وزیر ریونیو ہوں گے جبکہ ان کےپاس بجلی،طبی تعلیم،اسکولی تعلیم،مویشی پالن ،دودھ اور مچھلی پالن وغیرہ کے محکمے بھی ہوں گے۔ جبکہ کانگریس کے نتن راوت تعمیرات عامہ،قبائلی ترقی،خواتین اور اطفال کی ترقی،کپڑا،راحت اور آبادکاری اور پسماندہ طبقات کے امور کے محکمے ہوں گے۔
ادھو ٹھاکرے نے 28 نومبر کو مہا وکاس اگھاڑی کے چھ اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا تھا۔لیکن انہیں قلمدان تقسیم نہیں کیے گیے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔