قومی خبریں

مہاراشٹر: اورنگ آباد فرقہ وارانہ کشیدتی کے سلسلہ میں 7 مشتبہ افراد گرفتار، حالات پرامن

مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سنبھاجی نگر) کے کیراڈ پورہ علاقے میں بدھ کی نصف شب دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے سلسلے میں سٹی پولیس نے 7 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سنبھاجی نگر) کے کیراڈ پورہ علاقے میں بدھ کی نصف شب دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے سلسلے میں سٹی پولیس نے 7 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے چار سے پانچ سو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل کی ہیں۔ مار پیٹ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔ کشیدگی کے دوران فسادیوں نے پولیس کی 13 گاڑیوں سمیت 16 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس کے ساتھ تصادم کے دوران پتھراؤ کے واقعہ میں کچھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Published: undefined

پولیس نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور لوگوں سے کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔کیراڈ پورہ کے کشیدہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر حکمراں جماعت کے سیاسی رہنماؤں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ یو بی ٹی کے سینئر لیڈر چندرکانت کھیرے نے چھترپتی سمبھاجی نگراے آی ایم آئی ایم متیاز جلیل کو کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کشیدگی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ تاہم، بی جے پی لیڈران بشمول ریاستی کابینہ کے وزیر اتل سیو اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراد نے کھیرے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کھیر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined