قومی خبریں

کورونا بحران کے دور میں دینی مدارس نے بھی کیا آن لائن تعلیم کا آغاز

ممبئی کے مشہور دینی اور تعلیمی ادارہ مرکز المعارف نے اعلان کیا ہے کہ 8 جون سے اپنے اور ملک بھر میں اس کے ملحقہ اداروں کے طلباء کے لئے آن لائن تعلیم کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ہندوستان کے دینی مدارس نے بھی جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی طرف قدم بڑھانا شروع کردیا ہے۔ وقت کے تقاضوں کے مد نظر دینی مدارس بھی اپنے اندر کچھ ضروری تبدیلیاں لاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سمت میں ممبئی کے ایک مشہور دینی اور تعلیمی ادارہ مرکز المعارف نے پیش قدمی کی ہے۔ ادراہ نے اعلان کیا ہے کہ 8 جون سے اپنے اور ملک بھر میں اس کے ملحقہ اداروں کے طلباء کے لئے آن لائن تعلیم کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

Published: undefined

مرکز المعارف نے ایک اخباری اعلامیہ کے ذریعہ کہا کہ عالمی وباءکورونا وائرس کی روک تھام کےلیےہندوستان سمیت پوری دنیا میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سےلاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پرتعطل کے شکار ہیں۔ گرچہ اب لاک ڈاؤن میں کچھ شرائط کے ساتھ تخفیف ہوئی ہے، مگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ بظاہر آثارکچھ ایسے ہیں کہ مستقبل قریب میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں مگر اس کی حتمی تاریخ غیر متیقن ہے۔ طلبا کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی کی صدارت میں اساتذہ وذمہ داران کی ایک میٹنگ رکھی گئی تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاسکے۔

Published: undefined

میٹنگ کے آغاز میں مولانا برہان الدین قاسمی نےملک کے بدلتے حالات اور تعلیمی اداروں کی مالی پریشانی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گرچہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، مگر طلبہ عزیز امت اور ملک کے لیےایک عظیم امانت ہیں اور رمضان تعطیل کے بعد دوبارہ اسلامی ادارے اور مدارس کے کھولنے کا وقت بھی آچکا ہے نیز ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وبائی مرض کی وجہ سے طلباء کے بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہونے کو روکا جائے۔ اسی لیے'بالکل کچھ نہ ہونے کے مقابلے میں کچھ ہونے کے'۔ فارمولے کو اپنا تے ہوئے سردست کم از کم آن لائن کلاسس کا آغاز کردینا چاہیے۔

Published: undefined

میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ مرکزالمعارف اورملک بھر میں اس سے ملحق تمام اداروں میں 15 شوال بمطابق 8جون سے آن لائن کلاسس کا آغاز کردیا جائے گا۔ چونکہ آن لائن کلاس یہ ایک نئی شروعات ہے اس لیے کلاس کے آغاز سےقبل طلبہ واساتذہ کو آن لائن نظام سے جوڑنے کی ذمہ داری مرکزالمعارف کے لیکچرارمفتی جسیم الدین قاسمی اور مفتی محمد راشد قاسمی کو دی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر مدارس اسلامیہ سے فارغ التحصیل علماء کو انگریزی زبان و ادب اور جدید علوم و فنون سے لیس کرانے کے حوالے سے ہندوستان کا ایک مشہور ادارہ ہے جس کو مولانا بدرالدین اجمل اور ان کی فیمیلی نے 1994 میں دہلی میں قائم کیا تھا اور انہیں کی سرپرستی میں یہ ادارہ چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined