قومی خبریں

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

ہیمنت سورین کو جنوری میں رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ اور غیر قانونی کان کنی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین /  تصویر: آئی اے این ایس

 

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔ اس پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ہے اور اس پرجلد سماعت کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 3 مئی کو ہیمنت سورین کی رٹ عرضداشت کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اپنی درخواست میں سورین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری بلاجواز تھی اور کیس میں ان کا ریمانڈ من مانی اور غیر قانونی ہے۔ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے جنوری میں زمین گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے غیر قانونی کان کنی کے معاملے کے ساتھ ساتھ ریاستی دارالحکومت رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ای ڈی دونوں معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً 8.5 ایکڑ کی زمین گھوٹالے کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین پر زمین پر قبضہ کرنے اور اس کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined