قومی خبریں

مدھیہ پردیش: جھابوا میں زیر تعمیر سینما ہال کی چھت گر گئی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

جھابوا ایس پی نے کہا کہ حادثے میں عمارت کے تعمیراتی کام میں مصروف 2 مزدروں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے پٹیلواد میں تھاندلا روڈ پر زیر تعمیر سینما ہال کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں 2 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ضلع انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جھابوا ایس پی پدماولوچن شکلا نے بتایا کہ تھاندلا روڈ پر پٹرول پمپ کے پیچھے ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی تھی۔ اس کثیر المنزلہ عمارت میں سینما ہال کی تعمیر کی جانکاری ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوپہر میں جب عمارت کی چھت کو بھرنے کا کام چل رہا تھا، اسی وقت اچانک سیٹنگ نیچے آ گئی اور زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی۔

Published: undefined

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ حادثے میں عمارت کے تعمیراتی کام میں مصروف 2 مزدروں کی موت ہو گئی ہے اور پولیس و ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس واقعے میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ زیر تعمیر عمارت میں سیکورٹی کا خیال نہیں رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے حکم دے دیے گئے ہیں۔ اس واقعہ میں جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے اس حادثے کے حوالے سے جانکاری دی کہ عمارت کی تیسری منزل پر بڑے ہال کی تعمیر کی جا رہی تھی۔ اس میں درمیان میں کالم دینے کی ضرورت تھی لیکن کالم نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے عمارت کی چھت گر گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کئی مزدور چھت پر کھڑے ہو کر اسے کنکریٹ سے بھرنے کا کام کر رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined