قومی خبریں

موسلادھار بارش سے مدھیہ پردیش ہوا بے حال، کمل ناتھ نے اٹھایا بڑا قدم

مندسور ضلع میں ایک بس کے انڈربرج میں جمع پانی میں پھنسنے سے کئی مسافروں کی جان مشکل میں پڑگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انڈر برج کے اوپر ریل کی پٹری پر سے مسافروں کو بچایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں مانسون سرگرم رہنے سے تقریباً پوری ریاست میں تیز بارش ہو رہی ہے۔ اسی دوران کئی مقامات کے پلوں پر ندیوں کا پانی چڑھنے اور کئی گاڑیوں کے پھنسنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریاست میں تیز بارش کے خدشے کے درمیان وزیر اعلی کمل ناتھ نے افسران کو خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایات دی ہیں۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کے انتباہ پر خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت نشیبی بستیوں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خاص احتیاط برت کر کسی بھی قسم کے جان و مال اور دیگر نقصان نہ ہو، اس سلسلے میں وسیع انتظام کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

مندسور ضلع میں ایک بس کے انڈربرج میں جمع پانی میں پھنسنے سے کئی مسافروں کی جان مشکل میں پڑگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انڈر برج کے اوپر ریل کی پٹری پر سے مسافروں کو بچا یا۔ وہیں بیتول ضلع میں تاپتی دریا کا پانی کئی مندروں میں داخل ہو گیا ہے۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

بڑوانی ضلع میں نرمدا ندی پر بنے پرانے پل پر پانی خطرے کے نشان سے چار میٹر اوپر 127.500 بہہ رہا ہے۔ یہ سردار سروور ڈیم کا بیک واٹر ہے۔ ڈوبے ہوئے علاقوں کے لوگوں کو اپنا گرہستی کا سامان باہر لے جانے کے لئے گاڑی کی مفت سہولت بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

رائے سین ضلع کے بیگم گنج واقع ایک دریا کے تیز بہاؤ میں ایک عورت بہہ گئی، جس کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس برس مانسون میں یکم جون سے 7 اگست تک 13 اضلاع میں معمول سے زیادہ، 28 اضلاع میں عام اور 10 اضلاع میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش بھوپال ضلع میں اور سب سے کم بارش سیدھی ضلع میں درج ہوئی ہے۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

محکمہ موسمیات نے آج بھی انوپ پور، ڈنڈوری، امريا، شهڈول، کٹنی، جبل پور، منڈلا، بالاگھاٹ، چھندواڑہ، سیونی، ساگر، دموہ، رائے سین، ودیشا، سيهور، بیتول، هردا، ہوشنگ آباد، علی راج پور، جھبوا، بڑوانی، دھار، نیمچ ، مندسور، راج گڑھ، شيوپور، گنا اور اشوك نگر اضلاع میں کہیں کہیں تیز بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Aug 2019, 1:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس