قومی خبریں

آلودہ پانی سے 21 اموات کے بعد بیدار ہوئی مدھیہ پردیش حکومت، ریاست بھر میں’ پانی سنوائی‘ منعقد کرنے کا فیصلہ

میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کے ٹینکوں اور ٹریٹمنٹ آلات کی نگرانی اور صفائی کے لیے ’صاف پانی مہم‘ شروع کی جائے گی۔ اس مہم کا پہلا مرحلہ 10 جنوری سے 28 فروری تک ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS

 اندورکے بھاگیرتھ پورہ میں21 اموات کے بعد آخر کارمدھیہ پردیش کی موہن حکومت بیدار ہوتی نظر آرہی ہے۔ آلودہ پانی کی وجہ سے بڑے پیمانے پرانسانی جانوں کے ضیاع پرجاری تنقید کے دوران ریاستی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اب ریاست میں ہر منگل کو ’پانی سنوائی‘ ہوگی۔ ہفتہ کو منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ آلودہ پانی کی سپلائی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Published: undefined

میٹنگ میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کے ٹینکوں اور ٹریٹمنٹ آلات کی نگرانی اور صفائی کے لیے ’صاف پانی مہم‘ شروع کی جائے گی۔ اس مہم کا پہلا مرحلہ 10 جنوری سے 28 فروری تک ہوگا۔ دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے 31 مئی تک چلے گا۔

Published: undefined

مہم کے تحت تمام پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور پینے کے پانی کی ٹینکیوں کو صاف کیا جائے گا۔ جی آئی ایس میپ پر مبنی ایپ سے نگرانی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی پانی اور سیوریج کی پائپ لائنوں کی بھی میپنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انٹر کنکشن پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے گی اور لیکیج کو اچھی طرح چیک کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined