قومی خبریں

مدھیہ پردیش: شیو راج سنگھ کی بیوی پر عوام کا پھوٹا غصہ، ویڈیو وائرل

بُدھنی اسمبلی حلقہ میں شیوراج سنگھ کی بیوی سادھنا جب اپنے شوہر کے لئے ووٹ مانگنے گئیں تو ایک عورت کا غصہ پھوٹ پڑا، خاتون کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا تو آپ کو ووٹ کیوں دیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی بیوی سادھنا اپنے شوہر کے لئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کا کام کرہی ہیں اور لوگوں سے اپنے شوہر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے لئے اپیل کررہی ہیں کہ ان کو کثیر تعداد میں ووٹ کریں۔ اسی کے تحت جب سادھنا سنگھ ایک گاؤں میں لوگوں سے ووٹ مانگ رہی تھیں تو وہاں عوام کے تیور کچھ مختلف ہی نظر آئے۔

Published: 13 Nov 2018, 2:09 PM IST

بدھنی اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑ رہے شیوراج سنگھ کی بیوی سادھنا سنگھ کو عوام کے غصے کا اس وقت سامنا کرنا پڑا، جب بدھنی اسمبلی حلقہ میں سادھنا سنگھ اپنے شوہر شیوراج سنگھ کے لئے ووٹ مانگنے پہنچیں تو وہاں موجود خواتین کا غصہ پھوٹ پڑا۔ ان لوگوں نے سادھنا سنگه کو جم کر کھری کھوٹی سنائی، اس دوران ایک خاتون نے کہا کہ جب پینے کے پانی کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا تو آپ کو ووٹ کیوں دیں۔

Published: 13 Nov 2018, 2:09 PM IST

خاتون نے پانی کے مسئلے کو لے کر سادھنا سنگھ سے غصے میں کہا، 'جب انتخابات کا وقت آتا ہے تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ سارے کام ہو جائیں گے، لیکن آج تک ہمیں پینے کا پانی نہیں مل رہا، ’میڈم پیاسا مار ڈالا‘۔ حالانکہ وہاں موجود تمام لوگ اس عورت کو سمجھانے کہ کوشش کرتے نظر آئے لیکن عورت کا غصہ کم نہیں ہوا، جب ساتھ چل رہے کارکنان نے خاتوں سے امن برقرار رکھنے کے لئے کہا تو خاتوں غصہ میں بولی کیا امن برقرار رکھیں؟ اس خاتون نے ہاتھ جوڑ کر سادھنا سنگھ کو چلتا کیا، اس طرح کے حالات دیکھ کر سادھنا سنگھ بھی اپنے کو غیر آرام دہ محسوس کرتی نطر آئیں۔

Published: 13 Nov 2018, 2:09 PM IST

اس ویڈیو کو لے کر کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ماماجی، آپ نے پوری ریاست کو بدحالی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، کیا آپ خود کے گاؤں کا خیال بھی نہیں رکھ سکتے تھے، آپ تو ٹھیک ہیں، اب سادھنا بھابھی کو بھی ریہٹی گاؤں کے عوام پینے کے پانی کو دستیاب نہ کروانے کو لے کر ملامت کر رہے ہیں، شرم کرو‘‘۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو پولنگ ہے اور 11 دسمبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

Published: 13 Nov 2018, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Nov 2018, 2:09 PM IST