قومی خبریں

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: سیکورٹی انتظامات کے درمیان کل ہوگی ووٹنگ

پولنگ مراکز پر مرکزی پولیس فورس کی 84 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ دو ہزار 500 ایس اے ایف کے جوان، دس ہزار ضلع پولیس فورس، سات ہزار ہوم گارڈ اور دس ہزار خصوصی پولیس افسر تعینات کیے گئے ہیں۔

ای وی ایم
ای وی ایم  سوشل میڈیا

بھوپال: مدھیہ پردیش میں 19 ضلعوں کے 28 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کل صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک سیکورٹی انتظامات اور کورونا گائڈ لائن پر عمل کرانے کے ساتھ ہی ووٹنگ عمل مکمل کرایا جائے گا، جس کے لئے سبھی ضروری انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی دس نومبر کو ہوگی۔

Published: undefined

اڈیشنل الیکشن افسر افرون کمار تومر نے بتایا کہ کل پورے سیکورتی انتظامات اور کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مکمل کرایا جائے گا۔ پولنگ مراکز پر مرکزی پولیس فورس کی 84 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ دو ہزار 500 ایس اے ایف کے جوان، دس ہزار ضلع پولیس فورس، سات ہزار ہوم گارڈ اور دس ہزار خصوصی پولیس افسر تعینات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

معذور ووٹروں کے لئے پوسٹل بیلٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے لئے پولنگ مراکز پر معاون اور ویہل چیئر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں کل 3 ہزار 38 کریٹیکل پولنگ مراکز اور 358 ولنریبل ہیم لیٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پولنگ مراکز پر نظر رکھنے، پرامن، منصفانہ، شفاف اور محفوظ ووٹنگ کے لئے 250 فلائنگ اسکواڈ، 173 ایس ایس ٹی اور 293 پولیس کے ناکوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ذریعہ اب تک ایک ہزار 493 غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ لائسنسی ہتھیار جمع کرائے گئے ہیں۔ آٹھ ہزار 730 غیر ضمانتی وارنٹ تعمیل کرائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی چیزیں اور نقدی ضبط کی گئی ہے۔ آنے جانے والی گاڑیوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ریاست میں جورا، سوماولی، مورینا، دیمنی، امباہ، مہگاؤں، گوہد، گوالیار، گوالیار ایسٹ، ڈبرا، بھانڈیر، کریرا، پوہڑی، باموری، اشوک نگر، منگاولی، سرکھی، ملیہرا، انوپ پور، سانچی، بیاورا، آگر، ہاٹ پیپلیا، ماندھاتا، نیپانگر، بدناور، سانویر اور سوواسراس کی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی چناؤ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان میں سے 16 سیٹیں گوالیار چمبل زون کی ہیں۔ متعلقہ ایم ایل اے کے استعفے اور متعلقہ ایم ایل اے کی 03 دیگر افراد کے انتقال کی وجہ سے خالی کل 28 میں سے 25 سیٹوں پر ضمنی چناؤ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان 28 سیٹوں میں سے 27 پر کانگریس اور ایک آگر سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined