مہنگائی اور مندی سے نالاں راہل- پرینکا گاندھی کا حکومت پر حملہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر طنزیہ لہجے میں کہا ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مہنگائی اور کساد بازاری پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کررہی ہے۔ پرینکا واڈرا نے کہا کہ ’’بی جے پی کا عوام کو دیوالی کا تحفہ: زبردست مہنگائی۔ بی جے پی کا اپنے سرمایہ دار دوستوں کو دیوالی گفٹ: 6 ایئر پورٹس۔ سرمایہ داروں کے ساتھ سرمایہ داروں کا وکاس‘‘۔

وہیں ایک ٹوئٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر طنزیہ لہجے میں کہا ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی کانگریس قائد نے منڈی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہار کے کسانوں نے حکومت کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی-اے پی ایم سی جیسے اصلاحاتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔