قومی خبریں

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کو 11 ہزار سے زیادہ شکایتیں موصول

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق 11 ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے ڈھائی گنا زیادہ ہے

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق 11 ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے ڈھائی گنا زیادہ ہے۔

Published: undefined

سرکاری معلومات کے مطابق اسمبلی انتخابات 2023 میں سی-وِجل ایپ سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 11 ہزار 257 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔ گزشتہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں سی-وِجل ایپ کے ذریعے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 3990 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 9 اکتوبر سے ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کیا جا سکے اور شہری بھی فوری طور پر شکایت بھیج سکیں، اس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سی-وِجل ایپ کو تیار کیا تھا۔

Published: undefined

ریاست میں 9 اکتوبر سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 11 ہزار 257 شکایات موصول ہوئی ہیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔ سی وجل ایپ کے ذریعے کوئی بھی شہری ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی شکایت تصویر یا ویڈیو کے ذریعے کر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined