قومی خبریں

مدرسہ کے استاد اور 47 بچوں کو ٹرین سے اتار کر پوچھ گچھ

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جی آر پی انچارج ہریش شرما نے بتایا کہ بچوں کو ٹرین سے اتار کر سٹی پولس پوچھ گچھ کے لئے لے گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راج ناندگاؤں (چھگ): ہاوڑہ ممبئی میل سے مہاراشٹر جا رہے ایک مدرسہ کے استاد اور 45 سے زیادہ بچوں کو پولس نے ٹرین سے اتار دیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Published: undefined

اطلاعات کی بنیاد پر پولس نے سرکاری ریلوے پولس (جی آر پی) اور راج ناندگاوں پولس نے آج صبح ہاوڑہ ممبئی میل 12810 کے یہاں پہنچتے ہی تمام 47 بچوں اور ایک استاد کو اتار لیا۔ اتارے گئے تمام افراد کو پولس نے نیچے اتار کر پوچھ گچھ کی، اس موقع پر بچوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق بچوں کو بہار کے بھاگلپور ضلع کے گاؤں تروپیتی سے مہاراشٹر کے بلڑھانا لے جایا جا رہا تھا۔

Published: undefined

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جی آر پی انچارج ہریش شرما نے بتایا کہ بچوں کو ٹرین سے اتار کر سٹی پولس پوچھ گچھ کے لئے لے گئی ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ اودے بھان سنگھ چوہان نے خبر رساں ایجنسی يو این آئی کو بتایا کہ 48 بچوں کے ساتھ جا رہے شاکر حسین نام کے استاد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ استاد کے پاس بچوں کو لانے لے جانے کا والدین کے ذریعہ رضامندی خط بھی موجود نہیں تھا۔ پورے معاملے کی جانچ ڈی ایس پی آشا رانی اور سیٹی کوتوالی انچارج کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined