قومی خبریں

لکھنؤ کے ہوٹل لیوانہ میں آتشزدگی کا معاملہ، کئی محکموں کے 17 عہدیدار معطل

لکھنؤ کے ہوٹل لیوانہ آتشزدگی معاملہ میں قصوروار پائے گئے 19 عہدیداروں میں سے دو سبکدوش ہو چکے ہیں، جن افسران پر کارروائی کی گئی ہے وہ مختلف محکموں سے وابستہ ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ہوٹل لیوانہ آتشزدگی معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے قصوروار اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17 افسران کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں 6 محکموں کے 19 افسران کو براہ راست قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

تحقیقات میں لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور فائر حکام کو غیر قانونی تعمیرات اور حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہوٹل وقتاً فوقتاً منظوری اور این او سی جاری کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی حکومت نے ان افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ کے پولس کمشنر ایس بی شروڈکر اور ڈویزنل کمشنر روشن جیکب نے لیوانہ آتشزدگی کے واقعہ پر رپورٹ پیش کی ہے۔ اس معاملے میں قصوروار پائے گئے 19 افسران میں سے دو ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جن افسران پر کارروائی کی گئی ہے ان میں سی ایف او (چیف فائر آفیسر)، اس وقت کے ایکسائز آفیسر اور اس وقت کے دیگر افسران شامل ہیں۔

Published: undefined

لکھنؤ کے موجودہ سی ایف او وجے کمار سنگھ اور فائر آفیسر یوگیندر پرساد کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بجلی محکمہ کے تین افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل سیفٹی وجے کمار راؤ، انڈر انجینئر آشیش مشرا اور سب ڈویژنل افسر راجیش مشرا کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے میں تعینات اس وقت کے افسر مہندر کمار مشرا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں بھی معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined