لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کے بدھ کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے دورے کے پیش نظر راجدھانی میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے لوک بھون کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
Published: undefined
بدھ کو ریاستی راجدھانی میں اپنے دورے کے دوران نریندرمودی سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 95 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لوک بھون میں ان کی مورتی کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس دوران وہ 25 منٹ کی تقریر بھی کریں گے۔ ریاستی راجدھانی میں اپنے دو گھنٹے کے دورے کے دوران مودی لوک بھون میں منعقد واحد پروگرام میں شرکت کریں گے۔ لوک بھون میں وہ پہلے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 25 فٹ اونچی مورتی کی نقابی کشائی کریں گے اور اس کے بعد اٹل بہاری واجپئی کے نام سے میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Published: undefined
افسران کے مطابق مودی بدھ کو لکھنؤ ائیر پورٹ پر 1430 بجے پہنچیں گے۔ پھر یہاں سے وہ لا مارٹینئر کالج پہنچیں گے۔ وہ لوک بھون دوپہر تین بجے پہنچیں گے اور وہاں 90 منٹ تک ٹھہرنے کے بعد وہ لکھنؤ سے شام تقریباً 5 بجے روانہ ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزراء اور سینئر افسران موجود رہیں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لکھنؤ میں انٹر نیٹ خدمات کو چند گھنٹے بحال کرنے کے بعد دوبارہ معطل کردیا ہے اور کل شام تک معطل رہنے کے آثار ہیں۔ وہیں لوک بھون کے اندر اور آس پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد لکھنؤ کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined