قومی خبریں

جھارکھنڈ میں تاجر سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لوٹ

بزنس مین نکیش مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے جمع کرنے جا رہے تھے۔ مجرموں نے ریوالور کی نوک پر گاڑی کو اوور ٹیک کی، سب کو گاڑی سے اتارا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

رانچی: پیر کے روز جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن علاقے میں مسلح مجرموں نے ایک کاروباری شخص سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ واقعہ جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اوبریہ مارگ پر صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔

Published: undefined

بزنس مین نکیش مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے جمع کرنے جا رہے تھے۔ اوبیریہ مارگ پر مجرموں نے ریوالور کی نوک پر گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور پھر سب کو گاڑی سے اتارا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ تاجر نے فوری طور پر مقامی پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے کئی اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک چھاپہ مار مہم شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined