قومی خبریں

دہلی الیکشن کمیشن کی اپیل، ووٹر اپنے امیدواروں کی تفصیلات چیک کر لیں

حلف ناموں میں تعلیمی قابلیت، منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں، عدالتی مقدمات، سرکاری واجبات اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں سے متعلق دیگر واجبات جیسی معلومات ہوتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے نامزدگی کا عمل شروع ہوتے ہی دہلی الیکشن کمیشن نے بدھ کو قومی راجدھانی کے ووٹروں سے اپنے امیدواروں کے بارے میں معلومات کی جانچ کرنے کی اپیل کی۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل 29 اپریل کو شروع ہو گیا ہے اور یہ 6 مئی تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کی معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام رجسٹرڈ ووٹروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پارلیمانی حلقوں یعنی چاندنی چوک، نارتھ ایسٹ، ایسٹ، نئی دہلی، نارتھ ویسٹ (ریزرو)، ویسٹ اور ساؤتھ کے امیدواروں کی طرف سے فارم 26 میں حلف نامہ جمع کرائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

حلف نامے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔ حلف ناموں میں تعلیمی قابلیت، منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں، عدالتی مقدمات، سرکاری واجبات اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں سے متعلق دیگر واجبات جیسی معلومات ہوتی ہیں۔

Published: undefined

چیف الیکٹورل آفیسر نے دہلی کے تمام ووٹروں کو مشورہ دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ویب سائٹ www.ceodelhi.nic.in پر اپنے امیدواروں کے بارے میں اعلان کردہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined