قومی خبریں

دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے بھیجا گیا، دہلی پولیس کا انکشاف

اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والے ای میل بھیجنے کے معاملہ میں دہلی پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مجرمانہ سازش، گمنام مواصلات اور دیگر الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال تفتیش کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا اسکول / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی کا اسکول / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو (.ru) ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی ای میل سے گزشتہ سال بھی شہر کے ایک اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا گیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیش میں شامل دہلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے غالباً ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال کیا ہوگا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایسے حالات میں لوگوں پر نظر رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ دہلی پولیس کے حکام نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس سب کے پیچھے کسی سنگین سازش کا شبہ ہے!

Published: undefined

تاہم، اس معاملے میں دہلی پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مجرمانہ سازش، گمنام مواصلات اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں، دہلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر اس طرح کا ای میل آئی ڈی ایڈریس کوئی بھی، کسی بھی جگہ سے بنا سکتا ہے۔ فی الحال دہلی پولیس نے اس معاملے میں اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔

تحقیقات میں شامل دہلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی روس میں قائم ڈومین آئی ڈی 'savariim@mail.ru' سے بھیجی گئی تھی لیکن ممکن ہے کہ صارف نے اپنا آئی پی (انٹرنیٹ پروٹوکول) برقرار رکھنے کے لیے آئی ڈی کی ایک سریریز سے ای میلز کا ایک سلسلہ باؤنس کرا دیا ہو، جس میں ایڈریس چھپا ہوا ہو۔ اس بات کا امکان ہے کہ آئی پی ایڈریس کسی وی پی این کے ساتھ منسلک ہوں۔

Published: undefined

افسر نے کہا کہ ہم انٹرپول کے ڈیمی آفیشل (ڈی او) کو خط بھیج کر مدد طلب کریں گے، جس میں ای میل ایڈریس کے لیے سائن اپ کرنے والے شخص کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔ اس معاملے میں دہلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہم ای میل بھیجنے والے رجسٹرڈ صارف کی تفصیلات جاننے میں مدد کے لیے روسی کمپنی سے بھی رابطہ کریں گے۔

خیال رہے کہ میل ڈاٹ آر یو (Mail.ru) ایک ای میل سروس ہے جو روسی کمپنی ’وی کے‘ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسی طرح کی سروس ہے جس طرح جی میل کے نام سے گوگل اور آؤٹ لک کے نام سے مائیکروسافٹ فراہم کرتی ہے۔ جی میل اور آؤٹ لک کی طرح، دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی شخص میل ڈاٹ آر یو پر بھی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے اور اسے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’ڈاٹ آر یو‘ ڈومین ہونے ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ای میل صرف روس سے ہی بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 12 اپریل کو بھی جنوبی دہلی کے صادق نگر میں واقع ’دی انڈین اسکول‘ کو فرضی دھمکی بھیجنے کے لیے بھی ڈاٹ آر یو ڈومین کا اسعمال کیا گیا تھا۔ یہ جاننے کے لیے کہ جعلی ای میل کہاں سے بھیجا گیا ہے، تفتیشی اداروں کو اسے بھیجنے والے شخص کے جی میل اکاؤنٹ کے بارے میں جاننے کے لیے روسی کمپنی سے رابطہ کرنا ہوگا۔

تاہم، کمپنیاں صارفین کی درخواستوں کو کسی ویب سائٹ (جیسے Google.com) یا کسی تیسرے ملک میں واقع سرور کے ذریعے آن لائن سروس پر بھیجتی ہیں۔ سروس فراہم کرنے والا (اس معاملے میں Google.com) صارفین کے مقام اور آئی پی ایڈریس کو وی پی این سرور سے بدل دیتا ہے۔ اس سے تفتیشی ایجنسیوں کے لیے آن لائن جرائم کرنے والے مجرموں کا سراغ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined