اسرائیل نے کیا ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر سائبر حملہ، ایٹمی ایجنسی کے ترجمان بہروز زخمی

اسرائیل کے کان چینل نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نتاز جوہری پلانٹ پر سائبر حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹلیجنس سروس موساد بھی شامل ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیروت: ایران کی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان بہروز کلووندی نتاز یورینیم کی افزودگی پلانٹ کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے (آئی آر آئی بی) ایجنسی نے یہ رپورٹ دی۔ آئی آر آئی بی کے مطابق بہروز کالووندی نتاز یورینیم افزودگی پلانٹ کے ایک حادثے میں اتوار کی صبح زخمی ہوگئے ہیں، انہیں فریکچر ہوا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

اتوار کی صبح ایران کے نتاز جوہری پلانٹ میں بجلی کی تقسیم کے گرڈ میں حادثہ پیش آیا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد اے ای او آئی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اسے ’جوہری دہشت گردی‘ قرار دیا۔ اتوار کے روز اسرائیل کے کان چینل نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نتاز جوہری پلانٹ پر سائبر حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹلیجنس سروس موساد بھی شامل ہے۔


ایک امریکی عہدیدار نے اتوار کے روز دی نیویارک ٹائمز کے حوالے سے تناز جوہری پلانٹ میں بجلی کے گرڈ کے گڑبڑی میں ’اسرائیل کے کردار‘ کی تصدیق کی ہے۔ ہفتے کے روز ایران نے نتا جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔